رانا شاہد پرویز نے سب انسپکٹر سعید نذیر کو ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن تعینات کر دیا

گجرات: ڈی پی او گجرات رانا شاہد پرویز نے سب انسپکٹر سعید نذیر دھاریوال کو ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن تعینات کر دیا ہے ، انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ، اور بتایا ہے کہ علاقہ سے منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرینگے ، ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے ، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کیلئے تعاون کریں گے ۔