چوہدری برادران نے ہمیشہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کام کیا ہے :صفیہ جاوید چوہدری

گجرات: پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات شعبہ خواتین کی صدر صفیہ جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کام کیا ہے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں سب سے پہلے اقلیتوں کی وزارت قائم کی گئی ، اور اقلیتوں کے نمائندہ کو وزیر بنایا گیا ، وہ گزشتہ روز کنجاہ کے مقامی چرچ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہم ہمیشہ اس مشن پر کار بند رہے ہیں ، چوہدری برادران نے جتنا کام کرایا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں جتنے فنڈز آئے وہ ایک مثالی کام ہے ، اور ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ، ہم اقلیتوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ، انہوں نے کہا کہ جلد چوہدری مونس الٰہی اور مسز سمیرا الٰہی کنجاہ کا دورہ کرینگی اور تمام مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کیے جائینگے ، اس موقع پر رخسانہ الٰہی ، بلقیس وڑائچ بھی موجودتھیں ، جبکہ کنجاہ سے اقلیتوں کے نمائندگان بھی موجود تھے ، صفیہ جاوید چوہدری نے چرچ کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا ۔