راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس کو حادثہ،15 افراد جاں بحق

Kohistan

Kohistan

پاکستان : (جیو ڈیسک) کوہستان کوزکمیلہ کے مقام پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں پندرہ مسافر جاں بحق اور 21 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔