نواز شریف کا لیاری کی صورتحال پر افسوس کا اظہار

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے لیاری کی صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں امن و امان کی صورت حال بحال کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائے ونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری جنرل سلیم ضیاء اور عرفان اللہ مروت سے ملاقات میں کیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا، اس سے پہلے مسلم لیگ اوکاڑہ کے عہدیداروں نے بھی ملاقات محمد نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں بریگیڈیر ریٹائرڈ جاوید حسن، زاہدگیلانی، عاشق کرمانی، یاورزمان، معین وٹو، رائے نورکھرل، راؤ اعجاز، شریف ظفر، راؤ ضیغم، شوکت کرمانی مشتاق حیدر، رانا نزیر اور شاہین کمیانہ شامل تھے۔