راولپنڈی: چکلالہ اسکیم تھری سے ریٹائرڈ کموڈور کی لاش برآمد

rawalpindi

rawalpindi

راولپنڈی کے علاقے تھانہ ایئرپورٹ چکلالہ اسکیم تھری سے ائرفورس کے ریٹائرڈ کموڈور رحمت اللہ کی لاش ملی ہے۔ انہیں جسم اور سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کی اور پوسٹ مارٹم کرایا۔
پولیس کا مقف ہے کہ یہ قتل دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو خارج ازامکان قرار دیا ہے۔ ریٹائرڈ کموڈو رحمت اللہ کے ایک رشتے دار ونگ کمانڈر ہیں ان کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔