راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں مصریال روڈ پر دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں مصریال روڈ پر دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق دھماکہ محر الحرام کے جلوس میں ہوا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ریسکیو اہل کار رضوان کے مطابق دھماکے کی جگہ سے آٹھ سے نو لاشیں نکالی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔