بنوں : پولیس موبائل پر فائرنگ ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

Bannu Firing

Bannu Firing

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں موٹر سائیکل سواروں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے۔ایس ایچ او جانی خیل اپیل خان معمول کی گشت پر تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او تین اہلکاروں کے ساتھ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ واضع رہے کہ جانی خیل تھانہ پر اس سے قبل خود کش حملہ بھی ہوچکا ہے جس میں دس سے زائد پولیس اہلکارشہید ہوئے تھے۔