رتیش اور جینیلیا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ritesh genelia

ritesh genelia

بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈیسوزا اور اداکار رتیش دیش مکھ کی آٹھ سالہ پرانی دوستی ازدواجی رشتے میں تبدیل ہوگئی ہے۔دونوں نے ممبئی میں شادی کی جس میں نامی گرامی فلمی ستاروں کے علاوہ سرکردہ سیاسی رہنماں نے بھی شرکت کی۔رتیش دیش مکھ مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی ولاس را دیش مکھ کے بیٹے ہیں اس لیے سیاستدانوں کی شرکت تو لازمی تھی لیکن شادی میں شاہ رخ خان، ابھیشیک بچن، آسین، کاجول اور جیا بچن جیسی شخصیات کی موجودگی دیکھ کر لگتا ہے کہ رتیش اور جینیلیا بھلے ہی بہت کامیاب اداکار نہ ہوں لیکن بالی وڈ میں ان کے دوست بہت ہیں۔ ۔