رحیم یار خان: بس کو حادثہ، 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

Raheem yarkhan

Raheem yarkhan

رحیم یارخان : (جیو ڈیسک) نیشنل ہائی وے پر بس کے حادثے میں پندرہ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

بس فورٹ عباس سے کراچی جا رہی تھی۔ ظفر آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ بس میں اڑتالیس افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔