کراچی: جمشید روڈ پر نا معلوم افراد کا دستی بم سے حملہ، 10 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) جمشید روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔

جمشید روڈ پر واقع یادگار فش پوائنٹ پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا جس کینتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ آٹھ زخمیوں کو سول اسپتال اور دو کو جناح منتقل کر دیا گیا ہے۔