رمشا کیس: مولوی خالد جدون کیخلاف مزید 2 گواہان سامنے آگئے

Rimsha Masih case

Rimsha Masih case

رمشا مسیح کیس میں ایک اہم پیش رفت، گرفتار مولوی خالد جدون کے خلاف مزید دو گواہ بھی سامنے آگئے۔

وفاقی پولیس نے خرم شہزاد اور حافظ اویس نامی گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جنہوں نے پہلے گواہ حافظ زبیر کے بیان کی تائید کی ہے۔ گواہان نے پولیس کو بتایا کہ خالد جدون نے ان کے سامنے شواہد میں ردوبدل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مولوی خالد جدون کو راکھ میں قرآنی اوراق ملانے سے منع کیا تھا تاہم خالد جدون نے ان پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپ ناسمجھ ہیں۔ وفاقی پولیس نے نے گرفتارملزم مولوی خالد جدون کا نام بھی چالان میں شامل کرلیا۔ چالان 14 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔