رنیبر کپور کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتا ہے: دپیکا پڈوکون

Ranbir and deepika

Ranbir and deepika

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ کاک ٹیل کی باکس آفس پر کامیابی کے باوجود رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کا اپنا ہی مزا ہے۔

ممبئی میں بھارتی ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کاک ٹیل کی حالیہ باکس آفس پر شاندار کامیابی کے باوجود وہ سمجھتی ہیں کہ رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے وہ خود کو زیادہ بہتر محسوس کرتی ہیں۔ دپیکا نے کہا کہ وہ آجکل رنبیر کے ساتھ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی عکس بندی میں حصہ لے رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیف کے ساتھ انکی کئی فلمیں ہٹ ہوئی ہیں تاہم وہ سمجھتی ہیں کہ رنبیر کے ساتھ انکی آن سکرین کمیسٹری دوسرے ہیروز کی نسبت بہتر ہے۔