کراچی : اداکار لہری کی حالت بگڑ گئی، ہسپتال داخل

actor lehri

actor lehri

کراچی(جیوڈیسک)معروف اداکار لہری کی حالت بگڑ گئی، انہیں نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کردیا گیا ہے۔نامور مزاحیہ فنکار 82 سالہ شفیع اللہ عرف لہری تین روز سے سینے کی تکلیف میں مبتلا تھے اور ان کا شوگر لیول بھی کم ہوگیا تھا۔ ان کے بیٹے مہران لہری نے بتایا کہ ان کے والد کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

اس سال اپریل میں بھی ان کی طبعیت خراب ہوئی تھی جس کے باعث انھیں انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔