رواں اور آئندہ سال تیل کی طلب میں کمی کا امکان ہے:آئی اے ای اے

OIL

OIL

آئی اے ای اے (جیوڈیسک) توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے عالمی اقتصادی شرح نمو میں کمی کے باعث رواں اور آئندہ سال کے لیے تیل کی طلب میں کمی آنے کا عندیہ دیا ہے۔ادارے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عالمی اقتصادی شرح نمو میں سست روی کے باعث سال 2012 میں سالانہ تیل کی طلب 0.9 ملین بیرل یومیہ اور سال 2013 میں 0.8 ملین بیرل یومیہ رہنے کی توقع ہے۔

ادارے نے اس سلسلے میں امریکا اور چین میں تیل کی طلب میں کمی کا حوالہ دیا جو کہ دنیا بھر میں تیل خریدنے کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے ترقی یافتہ ممالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ سال 2013 کے لیے اقتصادی شرح نمو 3.8 فیصد سے 3.6 فیصد تک برقرار رکھیں جبکہ سال 2012 میں اقتصادی شرح نمو 3.31 فیصد تک برقرار رکھی گئی ہے۔