روایتی سیاستدانوں کے کردار و باطن سے پردہ اٹھ چکا ہے ، روشن پاکستان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کے نام پر عرصہ دراز سے ملک و قوم کو لوٹنے اور عوام کو سیاسی اختلافات میں الجھاکر انتشار کا شکار کرنے والے روایتی سیاستدان اور سیاسی جماعتیں کس طرح عوام پر حاکمیت کے حق اقتدارکے تحفظ کیلئے یکجا ہو گئیں ۔ چونکہ ان لٹیروں کے کردار و باطن سے پردہ اٹھ چکا ہے اس لئے اب عوام کو ان کے دھوکے میں آنے کی بجائے حقیقی معنوں میں ملک و عوام سے مخلص سیاسی قیادتوں پر اعتماد کر کے ملک وقوم کے وسائل لوٹ کر عوام کی تقدیر پر کالک ملنے والے روایتی سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کو مسترد کرنا ہو گا۔

یہ بات روشن پاکستان پارٹی ( محب وطن ) کے چیئرمین امیر پٹی نے روشن پاکستان مرکز آنے والے ”ترجمان عوام پاکستان ” کے وفد کے اراکین سے روشن پاکستان پارٹی (محب وطن ) کے وائس چیئرمین اسلم خان ، نائب صدر یونس سایانی اور سیکریٹری فائنانس اقبال ٹائیگر کے ہمراہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔