اعظم اسپورٹس جونیئر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمائشی میچ جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعظم اسپورٹس کرکٹ گراونڈ پہ ایک تاریخی نمائشی میچ کھیلا گیا اس اعصاب شکن مقابلے کو دیکھنے کے لئے عوام کی ایک بڑی تعداد میدان میں موجود تھی اور جب عوام نے اپنے درمیان سینئر کھلاڑیوں کو دیکھا تو ان کی آمد کا دل کھول کے پرتپاک استقبال کیا میچ میں اعظم اسپورٹس کرکٹ کلب کے سینئر اور جونئیر کھلاڑیوں نے حصہ لیا اعظم اسپورٹس سینئر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 167 اسکور کیا اعظم اسپورٹس سینئر کی طرف سے سلیمان احمد عثمانی اور مقصود اور فیروز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 54 ،35 اور 30 رنز بنائے۔

مطلوبہ ہدف کے حصول کے لئے اعظم اسپورٹس جونیئرکے لئے مطلوبہ ہدف اتنا آسان نہیں تھا اور اعظم اسپورٹس جونیئرکے کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پہ مطلوبہ ہدف حاصل کیا اعظم اسپورٹس جونیئر کی طرف سے کپتان کاشف اور شکیل کی شاندار آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اور 25 رنز بنائے اور دونوں کھلاڑیوں نے دو دو وکٹیں بھی حاصل کی میچ کے اختتام پہ اعظم اسپورٹس کے سینئر کھلاڑیوں نے اعظم اسپورٹس جونیئر کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ جونیئر کھلاڑی کسی بھی طرح سینئر سے کم نہیں۔

اس موقع پہ اعظم اسپورٹس سینئر کے کپتان محمد علی نے کہا کہ میں اس پلیٹ فارم کے زریعے ملیر ٹاؤن کے چیف آفیسر ڈاکٹر مختار پلیچو سے درخواست کی ہے کہ آپ اس میدان پر سے یہ ناجائز تجازات کا خاتمہ کرکے ان مستقبل کے ستاروں کو ماند ہونے سے بچالے اور جونیئر کھلاڑیوں نے اپنے سینئر کھلاڑیوں کا میچ میں شرکت کرنے پہ شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج کا میچ ہماری کرکٹ کی طرف ایک مثبت قدم ہو گا۔

اس موقع پہ اعظم اسپورٹس سینئر کے کپتان محمد علی نے جونیئر کھلاڑیوں سے مخا طب ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی محنت اور لگن دیکھ کے بے حد خوشی ہوئی اور آج کے میچ میں آپ لوگوں کا کھیل قابل تعریف رہا اور آخر میں اعظم اسپورٹس جونیئر کے کپتان کاشف کو ان کے بہترین کھیل پہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Azam Sports Player

Azam Sports Player