روایتی سیاسی قیادتوں اور جماعتوں کا سحر ٹوٹ رہا ہے ، راجونی اتحاد

نوابشاہ ( پ ر ) مظلوم عوام کو سرمایہ داروں اور روایتی سیاستدانوں سے نجات دلاکر پاکستان میں جمہوریت اور عوامی حکمرانی کی بنیاد رکھنے کیلئے پیپلز پارٹی جیسی عوامی و جمہوری جماعت بنانے والے قائد عوام ذولفقار علی بھٹو کی برسی پر ملک میں چھائی خاموشی اس بات کی علامت ہے کہ عصر حاضر کے رہنماؤں نے آمریت اور جمہوریت کے فرق کو مٹادیا ہے اور کوئی بھی سیاسی جماعت ر وایتی سیاستدانوں ، اشرافیہ ، جاگیرداروں اور سول و فوجی بیوروکریٹس سے پاک نہیں ہے اور نہ ہی عوامی مفادات کیلئے سعی و جدوجہد کررہی ہے۔

پاکستان راجونی اتحاد کے سربراہ نے نوابشاہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روایتی سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کا سحر ٹوٹ رہا ہے اور عوام تبدیلی و انقلاب کیلئے راجونی اتحاد میں شامل ہو رہے ہیں۔