روسی خلائی کیمپسول سوئیز کی زمین پر وآپسی

SOYUZ Landing

SOYUZ Landing

امریکی اور روسی خلانوردوں کی خلائی مشن مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپسی،واپس آنے والوں میں عالمی خلائی اسٹیشن کا روسی کمانڈر آندرے بھی شامل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تینوں خلانورد روسی خلائی کیپسول سویوز کے ذریعے قازقستان میں بحفاظت اتر گئے۔
یہ خلانورد رواں سال اپریل سے عالمی خلائی اسٹیشن پر خلائی مشن میں مشغول تھے۔ اب مزید تین خلانورد نومبر میں خلائی اسٹیشن جائینگے۔ تاہم اس سے پہلے ایک انسان کے بغیر سامان آئی ایس ایس پر بھیجا جائیگا۔ امریکا اور روس میں اس بات پر اتفاق ہوگیاہے کہ اب خلانورد سویوز کے ذریعے ہی جائینگے۔