یمن میں مظاہرے اور جھڑپیں، درجنوں زخمی

Yeman Protest

Yeman Protest

یمن میں جاری مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران مزید درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں یمن کے شہر طیز میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز نے مظاہرین نے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران آنسوگیس کی شیلنگ اور فائرنگ میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔
مظاہرین صدر علی عبداللہ صالح کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو جون یں قاتلانہ حملے کے بعد سعودی عرب میں ہیں، انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔ سعودی اور امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یمن میں بدامنی سے خطے میں القاعدہ کو تقویت مل سکتی ہے۔