روینہ ٹنڈن کی ایک بار پھر فلمی دنیا میں واپسی

raveena tandon

raveena tandon

نوے کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی ہیروئن روینہ ٹنڈن ایک بار پھر فلمی دنیا میں واپس آ گئی ہیں۔

مہرا، ضدی اور عکس جیسی فلموں میں اداکاری سے شہرت پانے والے روینہ ٹنڈن کو فلم بین کبھی نہیں بھولے۔ بالی ووڈ میں روینہ کی باقاعدہ واپسی فلم “شوبھانہ سیون نائٹس” سے ہو رہی ہے۔ اس فلم میں وہ رومانٹک رول میں دکھائی دیں گی۔ ان کے مقابل روہت رائے نے ہیرو کا کردار کیا ہے۔ شوخ و چنچل انداز سے شہرت پانے والی روینہ کی آخری فلم “بڈھا ہوگا تیرا باپ” تھی جوگزشتہ برس ریلیز ہوئی۔ روینہ ٹنڈن اس سے پہلے 2006 سے 2011 تک فلمی منظرنامے سے غائب رہیں۔ ان کی نئی فلم بیس ستمبر سے شکاگو میں ہونے والے ساتھ انڈین فلم فیسٹیول میں دکھائی جا رہی ہے۔