رکی پونٹنگ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ricky ponting

ricky ponting

آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی اور سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ رکی پونٹنگ نے گزشتہ پانچ ون ڈے میچوں میں صرف اٹھارہ رنز اسکور کئے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کے دوران رکی پونٹنگ نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ کیا جانا مشکل امر ہے لیکن وہ سلیکٹرز کے فیصلے کو مانتے ہیں۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ انہیں اب ون ڈے کرکٹ کھیلنے کی کوئی امید نہیں لیکن وہ ٹیسٹ کرکٹ کو جاری رکھیں گے۔

رکی پونٹنگ گزشتہ سال ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتانی سے دستبردارہو گئے تھے۔ رکی پونٹنگ نے تین سو پچھتر ون ڈے میچز میں بیالیس کی اوسط سے تیرہ ہزار سات سو چار رنز اسکور کیے۔ وہ ٹنڈولکر کے بعد ون ڈے میں سب زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔