پاکستان اور انگلینڈ کا آخری ون ڈے آج دبئی میں کھیلاجائیگا

Cricket

Cricket

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ تین صفر سے سیریز جیت چکا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہو گا۔

ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں شکست کھاچکی ہے۔ مصباح الحق الیون پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں کامیابی دکھانے کیلیے پرعزم تھی مگر ایک سو تیس رنز سے شکست کے بعد ٹیم کو تیسرے میچ میں سنبھلنیکاموقع ہی نہ ملا اور تیسرے میچ میں بھی بیس رنز کی شکست سے دوچار ہوئی۔