عظیم محمد علی کی 70 ویں سالگرہ پراسٹیو ونڈر کا خصوصی نغمہ

boxer ali

boxer ali

عظیم باکسر محمد علی کے ستر ویں سالگرہ پر لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرانڈ ہوٹل میں رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی۔ محمد علی کی سالگرہ گذشتہ ماہ منائی گئی تھی۔ لیکن انکی سالگرہ کی تقاریب اب تک جاری ہیں۔

لاس ویگاس میں منعقدہ تقریب میں عظیم محمد علی کے ماضی کے حریف، آٹھ گرینڈ سلیم ٹائٹل ونر ٹینس اسٹار آندرے اگاسی اور برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم سمیت کھیلوں کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر معروف گلوکار اسٹیوی ونڈر نے محمد علی کی سالگرہ کے حوالیسے خصوصی نغمہ سنایا۔ محمد علی کی بیٹی رشیدہ علی نے کہا کہ اسٹیوی ونڈر کے نغمے نے تقریب کو چار چاند لگا دیے ہیں۔