وطن واپسی پر اعصام الحق ٹائی میچ جیتنے کے لئے پر امید

Aisam

Aisam

ڈیوس کپ مقابلوں میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق لندن سیواپس وطن پہنچ گئے ہیں۔

لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ وہ فلپائن سے ٹائی میچ جیتنے کے لئے پرامیدہیں۔ ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے ڈیوس مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھائی اور وہ مارچ میں فلپائن کیخلاف بھی بہترکارکردگی دکھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پریکٹس کے لئے اچھے کورٹس میسرنہیں ہمیں کورٹس کا معیاربہتربنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کی وجہ سے دوسرے ملکوں کی ٹیمیں پاکستان میں آکر کھیلنے سے گریز کررہی ہیں ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید فلپائن کے کھلاڑی مارچ میں ٹائی میچ کھلینے پاکستان نہ آئیں۔