قطراوپن ٹینس: عالمی نمبر ون وکٹوریہ آزرنکا چیمپئن بن گئیں

victoria

victoria

عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ آزرنکا کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ آزرنکا نے قطر اوپن ٹینس فائنل میں آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر کو شکست دیدی۔ ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد وکٹوریہ آزرنکا کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

بیلاروس کی اسٹار نے قطر اوپن فائنل میں آسٹریلیا کی وکٹوریہ آزرنکا کے خلاف صرف تین گیمز ڈراپ کئے اور چھ ایک اور چھ دو کے اسکور کی فتح کی بدولت چیمپئن بن گئیں۔ یہ رواں سیزن میں وکٹوریہ آزرنکا کی مسلسل سترہویں کامیابی ہے۔