ریتھک روشن ایشیا کے پرکشش مردوں میں نمبر ون

hirthik roshan

hirthik roshan

بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن نے ایشیا کے پرکشش مردوں کی فہرست سے سلمان خان کو مات دے دی۔ جبکہ پاکستانی اداکارعلی ظفر پانچویں نمبرپربراجمان ہیں۔
فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں ریتھک روش ایسے بھائے کہ مداحوں نے انہیں چھٹے نمبر سے ہٹاکرسلمان خان کی جگہ نمبر ون کردیا۔حیرت انگیز طور پر ویب سائیٹ پول میں اداکارشاہد کپوردوسرے نمبر آگئے۔ راون کی کامیابی کے باوجودشاہ رخ خان تیسرے نمبر اور باڈی گارڈسپرہٹ ہونے کے بعد بھی سلمان خان چوتھے نمبر پر رہے۔
میرے برادرکی دلہن سے کامیابیاں سمیٹتے ہوئے پاکستانی اداکارعلی ظفر فہرست میں گزشتہ برس کی طرح نمبرفائیو کی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔لسٹ میں ٹاپ ٹین میں باکسر عامر خان نے دسویں نمبر پر جگہ بنائی۔