ٹام کروز مشن امپاسبل کی تشہیر کیلئے جاپان پہنچ گئے

Tom Cruise

Tom Cruise

ہالی ووڈاداکارٹام کروز فلم مشن امپاسبل کی تشہیر کے لئے جاپان پہنچ گئے۔ جہاں مداحوں نے ان کاشاندار استقبال کیا۔ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم مشن امپاسبل کی پروموشن جاری ہے۔ل یکن اب کی بار ٹام کروزنے انتخاب کیا جاپان کا ، جہاں وہ دوسال پہلے آئے تھے۔
ٹام کی آمد سے ان کے مداحوں میں ایسا جوش جاگا کہ سردی کا احساس کئے بغیر کئی کئی گھنٹے ٹوکیومیں سپر اسٹار کے منتظر رہے۔ آخرکارانکا انتظارہواختم اور ٹام کروزریڈکارپٹ پر آئے۔ ٹام کروز نے فلم کی پروموشن کرتے ہوئے اس عظیم قوم کے حوصلوں کوسراہاجنھوں نے سونامی اور زلزلوں جیسی بڑی قدرتی آفات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ فلم مشن امپاسبل سات دسبمر کو ریلیز ہورہی ہے ۔ جاپان میں فلم سولہ دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔