ریلوے انجنوں کی خریداری ، تحقیقات کا معاملہ لٹک گیا

Pakistan Railway

Pakistan Railway

پاکستان ریلوے (جیوڈیسک)پاکستان ریلوے کے انجنوں کی خریداری کی تحقیقات کا معاملہ لٹک گیا۔ ٹینڈرزکی رپورٹ تیار نہ ہوسکی۔ٹینڈرکی تحقیقات کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی مگر ایف آئی اے کی کلیرنس کے باوجود کمیٹی آٹھ ماہ میں رپورٹ پیش نہ کرسکی۔

چینی کمپنی سیانجن خریدنے کے لیے ریلوے نے 107 ملین ڈالر قرض لیا اور وزارت ریلوے کو قرض پرماہانہ 50 لاکھ روپے سود ادا کرنا پڑ رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق نئیانجن نہ ملنے سے ریلوے ساڑھے 3 ارب کی آمدنی سے محروم ہوگیا ہے۔