ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

Abottabad commision

Abottabad commision

ایبٹ آباد کمیشن (جیوڈیسک)ایبٹ آباد کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔کمیشن کی جانب سے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں روپوشی ان کی ہلاکت کے لیے امریکی فوجیوں کی کارروائی اور دونوں واقعات کو رونما ہونے سے روکنے میں پاکستانی اداروں کی کوتاہی پر جامع رپورٹ تحریر کی جارہی ہے ۔ کمیشن نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ رپورٹ کو مکمل طور پر منظر عام پر نہ لایا جائے ۔