میرپور : 18خطرناک ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور47 موٹرسائیکل برآمد

Mirpur robber

Mirpur robber

میرپور (جیوڈیسک)میرپور آزاد کشمیر میں پولیس نے سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب مزید سات خطرناک ڈاکوگرفتار کر لئے۔دو دن میں گرفتارہونے والے ڈاکوں کی تعدا داٹھارہ ہو گئی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے بعد ایس ایس پی میرپور کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ان ڈاکوں نے میرپور اور ڈڈیال میں ہونیوالی ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور ڈاکوں سے پولیس آفیسران اور اہلکاران کے چھ یونیفارم ، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ، موبائل فونز ، نقدی ، کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، جعلی سرکاری نمبر پلیٹس کے علاوہ چوری اور ڈکیتی کیے ہوئے 47موٹرسائیکل بھی برآمدکر لیے ہیں۔ملزمان پنجاب پولیس کو بھی چوری ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔