ریما آئندہ ہفتے ہنی مون پر اٹلی جائیں گی

Reema tariq

Reema tariq

ریما خان کی شادی تقریبات اختتام پذیر ہونے کے بعد انہوں نے ہنی مون کی تیاریاں شروع کر دی نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کیلئے آئندہ ہفتے اٹلی جائے گا۔
لالی ووڈ اسٹار ریما خان کی کئی روز تک جاری رہنے والی شادی کی تقریبات ختم ہو نے کے بعد ہنی مون کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ ریما کا کہنا ہے کہ وہ ہنی مون کیلئے اٹلی جائیں گی جہاں دس روزہ قیام کے بعد فروری کے آغاز میں پاکستان واپس آئیں گی ، اور لاہور کے فائیواسٹار ہوٹل میں دعوت ولیمہ ہوگی۔جس کے بعد وہ اپنی شوبز سرگرمیوں کابھی دوبارہ آغازکر دیں گی۔