ایشوریہ آج اسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گی ، ابھیشک بچن

amitabh abhishek

amitabh abhishek

بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ ایشوریہ بچی کی ولادت کے بعد آج اسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گی ، فوری طور پر بچی کا نام نہیں رکھا گیا تاہم نام ایسا رکھا جائے گا جو اے سے شروع ہوتا ہو۔
ممبئی میں اپنے والد امیتابھ بچن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشک نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ایشوریہ بچی کی ولادت پر بہت خوش ہیں اور بچی ایشوریہ سے مشابہت رکھتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بچی کی ولادت سے متعلق کوئی تقریب منعقد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔