شلپا شیٹھی کے خلاف مقدمات ممبئی عدالت منتقل

shilpa shetty

shilpa shetty

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں قائم تین مقدمات ممبئی عدالت میں منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔
شلپا شیٹھی کے خلاف اتر پردیش کی عدالت میں ایک جبکہ راجستھان میں دو مقدمات قائم کئے گئے تھے جنہیں اب سپریم کورٹ کے حکم پرممبئی عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔
دو ہزار سات میں ایڈز مہم کے دوران ہالی وڈ اداکار رچرڈ گیئر اور شلپا شیٹھی کے درمیان متنازع فعل کے بعد شلپاشیٹھی کے خلاف تین مقدمات درج کئے گئے تھے۔ ادکارہ کے وکیل نے کیس منتقلی کی درخواست کی تھی۔