سابق آرمی چیف کا انا ہزارے کیساتھ تحریک چلانے کا اعلان

Anna Hazare V.K. Singh

Anna Hazare V.K. Singh

ممبئی(جیوڈیسک)سابق بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ نے انا ہزارے کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے انہوں نے لوک سبھا توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ممبئی میں انا ہزارے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن اپنی انتہائوں کو چھو رہی ہے جس کے خلاف وہ میدان میں نکلے ہیں اور اس مقصد کے لیے انا ہزارے کے ساتھ مل کر اینٹی کرپشن فرنٹ بنانے کا اعلا ن کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نظام بدلنے کی ضرورت ہے کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے جس کے لیے ہر ہوش مند شخص کو باہر نکلنا ہوگا ۔

ا س موقعے پر انا ہزارے کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف جو فرنٹ بنایا جارہا ہے اس کا نام دیوالی کے بعد بتائیں گے تاہم فرنٹ کے لیے ملک بھر سے بے داغ کردار کی حامل شخصیات کو شامل کیا جائیگا اور ہر شہر میں مہم چلائی جائیگی۔