امریکی ڈرون حملے، شمالی یمن میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

Protest in Northern Yemen

Protest in Northern Yemen

یمن (جیوڈیسک)شمالی یمن میں امریکی ڈرون حملوں کیخلاف ہزاروں یمنی شہریوں نے زبردست مظاہرہ کیا، مظاہرین امریکی ڈرون حملوں کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔

شمالی یمنی صوبے سعادا کے شہر الحوتھی میں مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ڈرون حملے بند کرنے اور جانی و مالی نقصان کی تلافی کے مطالبات درج تھے، مظاہرین یمن سے امریکی افواج کے انخلا کے لیے یمنی افواج کو لانے کے حوالے سے بھی نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرے میں شریک ایک شہری نے بتایا کہ وادی الابو جبرا میں امریکہ کی جانب سے کیا گیا جرم امریکی حملوں کے لیے نئے علاقے کی تلاش کی ایک کوشش ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے گذشتہ روز شمالی علاقے میں القاعدہ کے شبے میں ایک اسلامی جماعت کیکارکنوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے، مظاہرین میں بچوں اوربوڑھوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔