سابق سٹیشن کمانڈر بریگیڈ ئیر کی ورا ثتی کروڑوں کی پراپرٹی کو تجاوزات کی آڑمیں محکمہ ریونیو اور ہائی ویز نے گرا دیا

گوجرانوالہ(جی پی آئی) سابق سٹیشن کمانڈر بریگیڈ ئیر کی ورا ثتی کروڑوں کی پراپرٹی کو تجاوزات کی آڑمیں محکمہ ریونیو اور ہائی ویز نے گرا دیا دونوں محکمہ جات کے ذمہ دار افسران کیطرف سے نہ کوئی تحریری اور نہ زبانی نوٹس دیا گیا پراپرٹی کی تمام دستاویزات مکمل بریگیڈ ئیر امتیاز نے علم ہونے پر ڈی سی او انجم احمد شاہ اے ڈی سی میڈم صالح سعید سے ملاقات کی اور تمام کا غذات ان کو دکھاتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کیا۔

جس پر ضلعی انتظامیہ کی دوڈیں لگ گئیں اے سی صدر صائمہ علی کے ذرائع نے بتایا کہ تمام صورتحال کے بارے میں نائب تحصیلدار حلقہ محمد اکرم سے معلوم ہو گا جس پر اس سے ذاتی نمبر0321-6425140پر بار بار رابطہ کیا گیا مگر وہ متواتر فون کا ٹتا رہا تحصیلدار شرجیل فاروقی کو 0300-8645645 پر تمام حالات سے رابطہ کرکے آگاہ کیا تاکہ نائب تحصیل دار سے رابطہ ہو مگر رابطہ نہ ہو سکا ۔مذکورہ محکموں نے مین روڈ قلعہ دیدار سنگھ کی پراپرٹی تباہ وبرباد کر دی ضلعی انتظامیہ کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ قلعہ دیدار سنگھ میںحافظ آبا د روڈ کی تعمیر ہو رہی ہے۔