سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اسلام آباد کلب سے ایوان صدر منتقل

Yousaf Raza Gilani

Yousaf Raza Gilani

اسلام آباد : سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اسلام آباد کلب سے ایوان صدرمنتقل ہو گئے۔ملتان سے خالی ہونیوالی نشست پر ان کی بیٹے سید عبدالقادر گیلانی الیکشن لڑیں گے۔صدرزرداری کی خواہش پر سابق وزیراعظم خاندان سمیت ایوان صدر منتقل ہو ئے جہاں پر ان کی رہائش کے لیے تین کمرے مختص کئے گئے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی عام انتخابات تک وہیں قیام کریں گے تا کہ پارٹی معاملات اور دیگر امور میں ان سے مشاورت کی جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی این اے ایک سو اکاون ملتان کی خالی نشست پر ان کی خواہش کیمطابق عبدالقادر گیلانی انتخاب لڑیں گے۔اس سے پہلے ان کی بیٹی فضہ گیلانی کے الیکشن لڑنے پرغورہورہا تھا ۔عبد القادر گیلانی رحیم یارخان کی تحصیل صادق آبادسے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

ملتان سے منتخب ہونے کی صورت میں انہیں پنجاب اسمبلی کی نشست چھوڑنی پڑے گی ۔جس پرذرائع کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کے بڑے بیٹے مرتضی محمود الیکشن لڑیں گے۔