کوئٹہ : دکان پر فائرنگ ،8افراد جاں بحق،1 زخمی ہوگیا

quetta

quetta

کوئٹہ میں فائرنگ سے آٹھ افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ نامعلوم افراد نے مقتولین کو دکان میں گھس کر نشانہ بنایا۔سریاب روڈ پر واقع ڈرائی کلینرشاپ نامعلوم حملہ آوروں کا ٹارگٹ بنی۔ ملزمان نے دکان میں گھس کر گولیاں برسائیں اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ذاتی جھگڑے سمیت دیگر پہلوں پر بھی واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔