ملک میں بجلی کا بحران فوری حل کیا جائے، راجہ پرویز اشرف

raja pervaiz ashraf

raja pervaiz ashraf

پاکستان : (جیو ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں توانائی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ملک کو درپیش لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران کے حل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ملک میں بجلی کا بحران فوری حل کیا جائے۔ اجلاس مین فیصلہ کیا گیا کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو روزانہ 28 ہزار ٹن تیل فراہم کیا جائے گا جس سے سسٹم مین 1200 میگا واٹ بجلی داخل ہوگی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ کی توانائی کمیٹی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں توانائی کے شدید بحران اور اس سے پیدا ہونے والے سنگین بحران کے حل کے لیے مختلف تجاویز زیرغورآئیں۔ اجلاس میں ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر تفصیلی غور کے ساتھ اس کے حل کے لیے غور کیا گیا۔ کابینہ کی توانائی کمیٹی نے اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کے بحران قابو پانے اور توانائی کے مسئلے کے حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔