سابق وفاقی وزیر شیر افگن نیازی انتقال کر گئے

Sher Afgan Khan Niazi

Sher Afgan Khan Niazi

سابق وفاقی وزیر شیر افگن خان نیازی انتقال کر گئے ہیں، وہ گزشتہ 4 روز سے نیم بے ہوشی کی حالت میں تھے۔

ذرائع کے مطابق ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی گزشتہ 6 ماہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ گزشتہ 4 روز سے ان کی حالت کافی تشویشناک تھی اورر وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھے۔ آج وہ قضائے الہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔