سانحہ کورال، ایف آئی اے، جوڈیشل کمیشن مشترکہ تحقیقات کرینگے

Bhuja Airline

Bhuja Airline

پاکستان : (جیو ڈیسک) سانحہ کورال کی تحقیقات ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی ٹیم جوڈیشنل کمیشن کے ساتھ مل کر کرے گی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے بھوجا ایئرلائن کے خلاف تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے بنائے جانے والے جوڈیشنل کمیشن کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم جوڈیشنل کمیشن کو اب تک ہونے والی تفتیش سے بھی آگاہ کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشنل کمیشن کے اراکین کا جلد بھوجا کے دفتر کا دورہ کا بھی معائنہ کریں گی۔