وزیر اعلیٰ پنجاب سیالکوٹ کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے

Shehbaz Sharif

Shehbaz Sharif

سیالکوٹ : (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سیالکوٹ میں طلباء طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔ تقریب کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف آج صبح نو بجے سیالکوٹ پہنچیں گے جس کے بعد وہ گورنمنٹ علامہ اقبال گرلز کالج خادم علی روڈ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے اور بعد ازاں ویمن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں مقامی برآمدکنندگان اورصنعتکاروں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ پنڈال میں بیٹھنے کیلئے چھ ہزارکرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے اور وزیر اعلی کے راستوں کو بڑے بڑے ہورڈنگ بورڈ سے سجا دیا گیا ہے۔