کراچی: بینک سے ڈاکو ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار

bank robbery

bank robbery

پاکستان : (جیو ڈیسک) کراچی اور پنجاب میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں پولیس اور عوام ڈاکوں کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔ کراچی میں پانچ ڈاکو بینک کے سکیورٹی گارڈ کی ملی بھگت سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

شاہراہ فیصل پر واقع ایک بینک میں پانچ ڈاکوں نے داخل ہوکر عملے کو یرغمال بنا لیا اور بینک سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی میں بینک کا سکیورٹی گارڈ بھی ملوث ہے جس کی ملی بھگت سے واردات کی گئی ہے۔ پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے بینک کے عملے سمیت متعلقہ سکیورٹی کمپنی کے افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔