سرجانی ٹاؤن میں لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

karachi

karachi

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو لڑکیوں پر تیزاب پھینکنے والے دو ملزموں میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لڑکی کے گھر والے رشتے سے راضی نہیں تھے۔ گزشتہ شام جب لڑکی اپنی دوست کے گھر گئی تو دونوں ملزموں نے تیزاب پھینک دیا۔
لڑکیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق دونوں لڑکیوں کے ہاتھ اور چہرے متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس نے ایک ملزم کامران کو گرفتار کر لیا۔