سردیوں کی تعطیلات ختم، بلوچستان کے تعلیمی ادارے کھل گئے

school

school

بلوچستان: (جیو ڈیسک) سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے۔ طلبا وطالبات کی حاضری صفر رہی۔

کوئٹہ، ژوب، قلات اور صوبے کے دیگر سرد علاقوں کے سرکاری اور غیر سرکاری سکول اور کالجزپندرہ دسمبر کو سردیوں کی تعطیلات کے تحت بند کئے گئے تھے۔ جس کے بعد آج تمام تعلیمی ادارے دوباہ کھل گئے ہیں تاہم سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں صرف اساتذہ حاضر رہے جبکہ طلبا وطالبات کی حاضری صفر رہی ۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ طلبا کی حاضری پندرہ مارچ تک باقاعدہ شکل اختیار کرے گی ،سرکاری سکولوں میں طلبا کو مفت کتب کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیگی۔