کراچی: ٹیکسٹائل مل میں گیس کا اخراج، نوجوان جاں بحق، خواتین بیہوش

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) ٹیکسٹائل مل میں زہریلی گیس کے اخراج سے بائیس سالہ نوجوان جاں بحق اور پانچ خواتین سمیت گیارہ افراد ہوش ہو گئے۔ کراچی کے سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل مل میں آج صبح زہریلی گیس خارج ہونے لگی۔ دم گھٹنے سے بائیس سالہ مزدور جاں بحق اور گیارہ افراد بے ہوش ہو گئے۔ ان میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ نوجوان کی لاش اور بے ہوش افراد عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیئے گئے۔