قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے۔ عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

شرقپور : (جیو ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آج تک کسی کے سامنے جھکے ہیں نہ قوم کو جھکنے دیں گے، ملک میں جلد خوش آئند تبدیلی آئے گی اور نا انصافی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ننکانہ صاحب اور شرقپور میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ملک اور قوم کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلا کر دم لیں گے، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو عدل، خوشحالی اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چور، چور کا احتساب نہیں کر سکتا، وہ اقتدار میں آ کر لٹیروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کی وجہ سے غریبوں کے بچے ملازمتوں کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔۔ ان کا کہنا تھا کہ چار سال میں کرپشن کے خلاف کوئی قانون نہیں بنایا گیا، ملک میں کرپشن انتہا کو چھو رہی ہے۔۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وہ اقتدار میں آ کر نوے دنوں میں کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے۔ جلسے سے پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا۔