سرگودھا میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی دو بہنوں کو قتل کردیا

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں بھائی نے غیر ت کے نام پر اپنی دو بہنوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل بھیر ہ میں پیش آیا۔ملزم بشیر نے دونوں بہنوں کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اور فرار ہوگیا۔دونوں خواتین نے گھریلو ناچاقی پرشادی کے ایک سال بعد طلاق لے لی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔