سعودی عرب نے بھی یوٹیوب بند کرنے کا حکم دیدیا

youtube banned

youtube banned

سعودی عرب (جیوڈیسک)پاکستان کے بعد اب سعودی عرب نے بھی یوٹیوب کو گستاخانہ فلم کو انٹر نیٹ سے نہ ہٹانے کی صورت میں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی عرب کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے گستاخانہ فلم کو انٹر نیٹ سے ہٹانے کی درخواست کے بعد یو ٹیوب کو حکم دیا ہے کہ وہ اس فلم سے متعلق سبھی لنک کو بلاک کر دیورنہ یوٹیوب کو بند کر دیا جائے گا۔دوسری جانب سعودی ٹیلی کام کمپنیوں نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ فلم سے متعلق کوئی بھی لنک دیکھیں تو اسے رپورٹ کریں۔

گستاخانہ فلم کے انٹر نیٹ پر اجرا کے بعد 20 ممالک میں مظاہروں کے دوران 30 کے قریب افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔