مانچسٹر:پولیس آپریشن کے دوران 2 خواتین اہلکار ہلاک

police womans killed

police womans killed

مانچسٹر(جیوڈیسک)مانچسٹر میں قاتل کی گرفتاری کیلیے پولیس آپریشن کے دوران دو خواتین اہلکار ہلاک ہو گئیں۔

مانچسٹرکے پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں خواتین پولیس اہلکاروں کو مانچسٹر میں ٹیمسائیڈ کے علاقے میں ایک مبینہ انتیس سالہ قاتل ڈیلے کریگان نے اس وقت گولی مار کر قتل کر دیاجب وہ اسے گرفتار کرنے کیلئے اس کا تعاقب کر رہی تھیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک خاتون پولیس آفیسر موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ دوسری کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔قاتل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔